بنگلہ دیش: اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ‘ ہیومن رائٹس واچ کو تشویش

ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش میں حکومت نے اپوزیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔ اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے مطابق حکومت نے 4081 کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنائے ہیں۔ حکومت نے 22 اگست سے اب تک کارکنوں پر تشدد کے جعلی مقدمات بنائے ہیں۔ پارٹی کے دیگر 20 ہزار حمایتیوں پر بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔ اپوزیشن بی این پی نے حالیہ مہینوں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپوزیشن نے عام انتخابات غیر جانبدار نگران حکومت کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے بنگلہ دیش میں اپوزیشن کارکنوں کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔ بنگلہ دیش میں عام انتخابات دسمبر 2023ء میں ہونا ہیں۔
بنگلہ دیش

ای پیپر دی نیشن