کوالالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے ملک کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔ جس سے عام انتخابات آئندہ 60 روز میں ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اسماعیل صابری نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ انہیں شاہ سلطانکی رضا مندی حاصل ہے۔
اسماعیل صابری نے کہا کہ 2018 ء میں عام انتخابات کے بعد کئی غیرمعمولی واقعات ہوئے، متعدد وزرائے اعظم تبدیل ہوئے۔ غیریقینی صورتحال رہی اور نوول کرونا وائرس وبا آئی ۔ ان سب نے ملکر ملک کی سماجی، معاشی اور سیاسی صورتحال کو نقصان پہنچایا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی عوام کو دوبارہ مینڈیٹ مل جائے گا۔ عوامی مینڈیٹ ملک میں سیاسی استحکام لانے، حکومت کی تشکیل اور استحکام میں اہم کام کرے گا۔ عام انتخابات پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 2 ماہ کے اندر ہو جانے چاہئیں۔
تحلیل