مدینہ منورہ(این این آئی) مسجد نبویؐ سے اسلام کی پہلی مسجد قبا تک خصوصی پیدل ٹریک بنایا گیا ہے جسے درب السنہ کہا جا تا ہے۔رپورٹ کے مطابق تقریبا تین کلو میٹر کا پیدل ٹریک اسے تاریخی راستے پر بنایا گیا ہے جسے نبی کریمؐ بھی مسجد نبویؐ سے مسجد قبا تک جانے کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔ آپؐ کبھی پیدل اور کبھی اونٹنی کے ذریعے مسجد قبا تک کا سفر کیا کرتے تھے۔
اس تاریخی پیدل ٹریک کو دور حاضر کی طرز پر بنایا گیا ہے جس کے دونوں اطراف خریداری کے لئے مختلف دوکانیں موجود ہیں جب کہ پورے راستے کو برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ہے۔راستے میں کہیں دیواروں کو مدینہ منورہ کی قدیم تاریخ پینٹنگ کے ذریعے اجاگر کی گئی ہے تو کئی تاریخی مقامات اور کھجوروں کے باغات بھی اسی راستے کا حصہ ہیں۔ عمرہ زائرین کے علاوہ دیگر ملکی و غیر ملکی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کو پورا کرنے کے لئے اسی راستے کے ذریعے مسجد نبویؐ سے مسجد قبا تک کا سفر کرتے ہیں اور مقدس مقامات کی تاریخ سے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔
مسجد قبا
مسجد نبویﷺ سے مسجد قبا تک خصوصی پیدل ٹریک مکمل، برقی قمقموں سے سج گیا
Oct 11, 2022