سجاول: مضر صحت کھانے سے 100 سے زائد افراد بے ہوش

Oct 11, 2022

سجاول(این این آئی) صوبہ سندھ کے ضلع سجاول کے ایک نواحی گائوں میں مضر صحت کھانے سے 100 سے زائد افراد بے ہوش ہوگئے، درختوں پر لٹکا کر مریضوں کو ڈرپس لگائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع سجاول کے ایک نواحی گائوں میں مضر صحت کھانے سے 100 سے زائد افراد بے ہوش ہوگئے، متعدد بچے، خواتین اور بزرگ شہریوں کی حالت فوڈ پوائزن کا شکار ہو کر غیر ہوگئی۔ڈاکٹرز نے بتایاکہ زائرین کی جانب سے بریانی تقسیم کی گئی، جس سے فوڈ پوائزن ہوا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)سجاول نے مختلف علاقوں سے میڈیکل ٹیمیں روانہ کیں۔ڈسٹرکٹ ڈسپنسری میں سہولتوں کا فقدان ہونے کے باعث درختوں پر لٹکا کر مریضوں کو ڈرپس لگائی گئیں۔
100 افراد بے ہوش 

مزیدخبریں