سہراب گوٹھ اور سرجانی ٹائون نوگو ایریا بن چکے:جسٹس سید حسن اظہر رضوی 

  کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ نے سرجانی ٹاون اسکیم 41 انڈسٹریل ایریا میں مبینہ زمین پر قبضے سے متعلق درخواست پر آئندہ سماعت پر کے ڈی اے سینئر افسر آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سرجانی ٹاون اسکیم 41 انڈسٹریل ایریا میں مبینہ زمین پر قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ سہراب گوٹھ، سرجانی ٹان میں آپ جا نہیں سکتے۔ سہراب گوٹھ، سرجانی ٹان آپ کے لیے نوگو ایریا بن چکے۔درخواستگزار نے موقف دیا کہ کے ڈی اے جواب جمع نہیں کرا رہا۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے درخواستگزار کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ کیا آپ کراچی میں نہیں رہتے وکیل صاحب۔ عدالت نے 30 روز میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے کے ڈی اے سینئر افسر آئندہ سماعت پر طلب کرلی۔ عدالت نے نومبر کے دوسرے ہفتے کے لیے سماعت ملتوی کردی۔
سندھ ہائیکورٹ

ای پیپر دی نیشن