انتخاب سپیکر پنجاب اسمبلی، دو رکنی بنچ کی رانا مشہود کی درخواست کی سماعت سے معذرت 

Oct 11, 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر) رانا مشہود کی سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیخلاف درخواست کی سماعت سے دو رکنی بنچ نے معذرت کر لی ہے اور فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔ دو رکنی بنچ جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل تھا۔ رکن پنجاب اسمبلی  رانا مشہود نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔
معذرت 

مزیدخبریں