ایاز صادق کے خلاف اندراج مقدمہ کی  درخواست پر پولیس کو جواب کیلئے مہلت 

لاہور (خبر نگار) سیشن عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت پندرہ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ 
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج میاں مدثر حسین بودلہ  کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا  گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل پر ٹرانسجینڈر بل پر بحث کی گئی، جس سے مذہبی،معاشرتی اور اخلاقی جذبات کو ٹھیس پہنچی، لیگی رہنما سردار ایاز صادق کی سربراہی میں بل پیش ہونے سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔ استدعا ہے کہ عدالت سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔
ایاز صادق

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...