پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر برائے محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیں گے۔ خیبر یونین آف جرنلسٹس کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہارخیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو احتجاج سے نہیںروکا تو یہ کیسے روکیں گے۔ یہ 27 کلومیٹرکی حکومت ہے۔ ہم دھرنا دیتے ہوئے اس حکومت کو ختم کر دیں گے۔ شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیں گے۔ احتجاج کا قانونی اور آئینی حق استعمال کر رہے ہیں۔ رانا ثناء اللہ اتنے خوفزدہ ہوئے کہ پہلے ہی کنٹینر سٹی آباد کر دیا۔ انہوں نے کہا یہ امپورٹڈ حکومت ہے۔ صرف عمران خان کو سیاست سے آئوٹ کرنا ایجنڈا تھا۔ حکومت کو گھر نہیں جیل بھیجنا چاہئے۔ ہم صوبائی اسمبلی توڑ بھی دیں اور مرکز الیکشن نہ کرائے‘ ان کا کوئی اعتبار نہیں۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ سوات میں پرانے حالات واپس نہیں آ ئیں گے۔ دہشت گردی مکمل طورپر ختم نہیں ہوئی ہے۔ سوات کے حالات کنٹرول میں ہیں۔ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے‘ کہیں بھاگی نہیں۔
شوکت یوسفزئی