اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چین میں تعینا ت پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ چین کی مرکزی حکومت، فوج، صوبائی حکومتوں، فلاحی تنظیموں اور سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے 640 ملین یوآن ($89.94 ملین) سے زائد مالیت کی امداد کا اعلان کیا گیا جبکہ چینی عوام نے بھی سفارت خانے کے براہ راست فلڈ ریلیف اکاؤنٹ میں عطیات دئیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کی صورت میں بدترین قدرتی آفات کا سامنا ہے اور چین نے ہمیشہ کی طرح اس بحرانی صورتحال سینمٹنے کے فوری امداد فراہم کی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ چین کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد دونوں ممالک کی گہری دوستی کی عکاس ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے خیموں، کمبل، کھانے پینے کی اشیائ‘ پانی کو پینے کے قابل بنانے والی مصنوعات اور بجلی کے جنریٹرز پر مشتمل پہلی امدادی کھیپ فراہم کر دی گئی ہے جبکہ ڈاکٹروں اور ماہرین پر مشتمل ٹیمیں بھی پاکستان بھیجی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا چینی کمپنی چائنا تھری گورجز کارپوریشن کی جانب سے کروٹ ہائیڈرو پاور سٹیشن میں سرمایہ کاری کی گئی جو 1.537 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ کی مجموعی بجلی کی پیداوار کے ساتھ بجلی فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان چینی شہریوں کی حفاظت اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو بہت اہمیت دیتا ہے‘ ہم مل کر اپنے مخالفین کے مذموم عزائم کو شکست دیں گے۔
سفیر