صہیب اشرف ایس ایس پی آپریشن لاہور‘ کرامت بخاری ڈی پی او قصور تعینات

لاہور (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے 5 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈی پی او قصور صہیب اشرف کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور‘ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ ڈویژن لاہور سید عمران کرامت بخاری کو ڈی پی او قصور‘ تقرری کے منتظر محمد عمران کو ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا‘ تقرری کے منتظر محمد بن اشرف ایس پی‘ پی ایچ پی راولپنڈی‘ ایس پی پی ایچ پی راولپنڈی زونیرہ اظفر کو ایس پی سائنٹفک ونگ‘ پی سی سہالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔فیصل آباد کے ڈی سی عمران حمید کے غیر ملکی نجی دورے کے باعث ان کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مدثر احمد شاہ‘ ڈپٹی کمشنر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ یاد رہے عمران حمید 14 اکتوبر تک رخصت پر ہیں۔ احمد مستجاب کرامت سیکرٹری پی ایچ ای کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے جبکہ طارق محمود ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد کمشنر آفس کے معمول کے کام کی نگرانی کریں گے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تبادلے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...