ضابطہ اخلاق کیس؛ وزیراعلی کے پی  محمود خان کے خلاف فیصلہ محفوظ

 اسلام آ باد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے وزیراعلی محمود خان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن کمیشن میں وزیراعلی کے پی محمود خان کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن نے وزیراعلی محمود خان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
 وزیراعلی محمود خان کے وکیل نے مقف پیش کیا کہ ضابطہ اخلاق کا ایک مقدمہ 18 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے، مناسب ہوگا کہ دونوں مقدمات ایک ساتھ ہی سنے جائیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیس تو جرمانے کیخلاف اپیل کا ہے، ڈی ایم او نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا، بار بار خلاف ورزی پر ڈی ایم او نے کیس ہمیں بھجوایا۔ محمود خان کے وکیل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک رکھا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ جرمانے کیخلاف اپیل پر کیا کارروائی ہوسکتی ہے۔ ممبر بلوچستان نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ میں آبزرویشن کیخلاف اپیل ہے جرمانے کیخلاف نہیں۔ وکیل وزیراعلی کے پی نے استدعا کی کہ مناسب ہوگا کہ تمام مقدمات کو یکجا کرکے سنا جائے۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کمیشن وزیراعلی کی درخواست پر مناسب حکم جاری کرے گا۔
فیصلہ محفوظ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...