لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اور مفرور نواز شریف نے عوام کو بیوقوف بنا رکھا ہے۔ نواز شریف کا بیٹا بہت ظالم تھا جس نے باپ کو اپنا ملازم رکھا ہوا تھا۔ اس سے بڑا ظلم یہ تھا کہ ملازم کو بلامعاوضہ رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والا اب نیلسن منڈیلا بن کر واپس آنا چاہتا ہے۔ عوام مفرور نواز شریف کو ہیرو نہیں بننے دے گی۔ یہ عوام کے ساتھ ظلم ہے کہ ملک کو لوٹنے والے ہیرو بن کر واپس آتے ہیں۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پوری پاکستانی عوام ان کرپٹ اور لٹیروں کا محاسبہ کرے گی۔ عمران خان کی قیادت میں عوام ان سے ایک ایک پائی واپس نکلوائے گی۔
فیاض چوہان