لاہور (نیوز رپورٹر) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے اپنی تقریر میں ملکی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے قومی اداروں پر سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے ایک بھگوڑے کی ملکی اداروں کے خلاف تقریر کو زبردستی ریاستی وسائل سے نشر کروانا قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈان لیکس، قومی اداروں کے خلاف سازشی مہم اور سپریم کورٹ پر حملہ کے موجد نواز شریف کی تقریر میں ان کی اداروں کے خلاف انتقامی سوچ واضح نظر آتی رہی۔ مزید برآں نواز شریف اپنی تقریر میں نہ صرف اپنے جرائم پکڑے جانے اور این آر او نہ دینے پر عمران خان کو کوستے رہے۔
عمر سرفراز
نواز شریف، مریم نے تقریروں میں اداروں پر سنگین الزامات لگائے: عمر سرفراز
Oct 11, 2022