کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سسکتی ہوئی انسانیت کو نبی کریم ﷺ کی ولادت کے سبب راحت ملی ،سرکار دو عالم ﷺ تمام عالمین کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے ،ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم سرکار مدینہ کا جشن ولادت دورود وسلام کی صدائوں میں منارہے ہیں ،گلی گلی سج گئی گھرگھر سبز جھنڈے لگ گئے گلی محلوں کو برقی قمقموں سے سجا کر آقا کریم کی ولادت کی خوشی منائی جارہی ہے ،عشقان رسول کا ٹھاٹھے مارتا سمندر دنیا کو واضع پیغام دے رہا ہے عشق رسول میں جینا ہ یاور عشق رسول میں مرنا ہے ،انسانیت کی خدمت کرنا عبادت ہے ٹرانس جینڈر بل کو مسترد اور اس کی مذمت کرتے ہیں جنسی تبدیلی کا بل خدائی معاملات میں مداخلت ہے جن لوگوں نے اس بل کی حمایت کی وہ تجدید ایمان کریں ، اس بل کو فوری طور پر ختم کیا جائے مغرب کے اشاروں پر ایسے بل پارلیمنٹ سے پاس کرانا مغرب کو خوش کرنے کے مترادف ہے ،پاکستان کی تمام مذہبی جماعتوں نے اس بل کو اسلام مخالف اور خدائی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے ،،ان خیالات کا اظہار انہوں نیمرکز اہلسنت سے نکلنے والے مرکزی جلوس کے شرکا سے نمائش چورنگی پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سرکار ﷺ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ہر فرد اپنا احتساب کرئے ،غریبوں کو حقوق دلانے کیلئے آواز اٹھائے ،عدل وانصاف کی فراہمی جو ناپید ہوچکی ہے عوام کو سستا اور فوری انصاف دلانے کیلئے عملی طور پر تحریک چلائی جائے ،سیاسی ومذہبی قوتوں کو آج اس مبارک موقع پر دعوت دیتا ہوں آئو ملک کے مفاد میں ایک ہوجائیں اور ایسی پالیسیاں بنائیں ملک ترقی کرئے خوشحالی آئے ،انہوں کا مزید کہنا تھا کہ سودی نظام کے خلاف شرعی عدالت اسلام مخالف قرار دے کرحکومت کو سودی نظام ختم ٹائم فکس کیا لیکن کچھ بینک سپریم کورٹ اس فیصلے کے خلاف اپیل میں چلے گئے ا یسے بینکوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ،سود ی نظام اسلام مخالف ہے سود لینے اور سود دینے والوں پر اللہ اور اس کے رسول نے لعنت کی ہے ،سودی نظام کا خاتمہ کرکے ہی ملک کے معاشی نظام کو بہتر اور مستحکم کیا جائے ۔ پاکستان کو عملی طور پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے دعوئوں سے کام نہیں چلے گا عوام کو اب اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا،عوام غربت سے بیزار ہوکر خودکشی کررہے ہیں حکمران بتائیں غریبوں کا خون کس کے ہاتھوں میں تلاش کریں ،غریب کو روزگار نہیں مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے کوئی غریب کی داد رسی یا آواز اٹھانے والا نہیں ہے ،میلاد النبی کے موقع پر تمام عالم کے مسلمانوں کو سرکار دو عالم کی ولادت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ،سرکار ﷺ کی پیدائش سے قبل انسانیت سسک رہی تھی بچیوں کو زندہ درگورکردیا جاتا تھا ،عورت کو نفرت سے دیکھا جاتا تھا آقا کریم کی ولادت کے سبب اندھیروں کے بادل چھٹ گئے ظلم وستم کے دور کا خاتمہ ہوا انسانیت راحت اور قرار آگیا عورت کو وہ مقام عطا کیا گیا جو دنیا کے کسی بھی مذہب میں نہیں ہے ،یہود ونصاری فحاشی وعریانی پھیلا کر مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ہمیں اپنی نسلوں کو دینی ودنیاوی تعلیم دلانا ہوگی تاکہ اسلام وملک دشمنوں قوتوں کو پنپنے کا موقع نہ ملے۔