معاشی بحرانوں میں بنکوں کے کردار پر تحقیق، معاشیات کا نوبل انعام  3 امریکی ماہرین کے نام


سٹاک ہوم (انٹر نیشنل ڈیسک) رواں برس کا نوبل انعام برائے معاشیات فیڈرل ریزور کے سابق سربراہ بین برنینکے سمیت امریکا کے تین ماہرین کو دینے کا اعلان کر دیا گیا۔ یہ انعام ان کو مالیاتی بحرانات میں بنکوں کے کردار کی تحقیق پر دیا گیا کہ حالیہ کرونا کی عالمی وبا یا 2008ء میں عالمی کساد بازاری جیسے عالمی بحران جیسی صورتحال سے دنیا کے ممالک کیسے نبرد آزما ہو سکتے ہیں۔ تین امریکی ماہرین میں ڈوگلاس ڈائمنڈ اور فلپ ڈیبوگ بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن