کراچی (نیوز رپورٹر)کراچی ضلع جنوبی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 17دکانوں پر 75ہزار روپے کے جرمانے کردیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے پرائس چیکنگ کے دوران منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دودھ، سبزی، گوشت اور منی مارٹ سمیت 8 دکانوں پر 36ہزار روپے کے جرمانے کئے۔ مختیار کار سول لائن نے کلفٹن ڈیفنس کے علاقے میں منافع خوروں کیخلاف کارروائی میں 4دکانوں پر 12ہزار روپے کے جرمانے کئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے بھی مہنگا دودھ بیچنے پر 4 دکانوں پر 22 ہزار کے جرمانے کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے پرائس چیکنگ کے دوران ایک دکان پر 5ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ڈپٹی کمشنر جنوبی کیپٹن (ر) محمد سعید لغاری نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات کی ہے کہ مہنگے داموں اشیا فروخت کرنے والے منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔
ناجائز منافع خوری‘ 17دکانوں پر 75ہزار روپے جرمانہ
Oct 11, 2022