بھارتی ہیکرز کی پاکستانی سفارت خانوں کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش، الرٹ جاری


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)بھارتی ہیکرز کی پاکستانی سفارت خانوں کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے الرٹ جاری کردیا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق بھارتی ہائیکرز کا مقصد سفارت خانوں کی جاسوسی اور فائلیں چوری کرنا ہے۔بھارتی ہائیکرز نے پاکستانی سفارت خانوں کا ڈیٹا چوری کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں،بھارتی ہائیکرز  نے برونائی، نیپال، ارجنٹینا، آزر بائیجان میں پاکستانی سفارت خانوں کو ای میلز بھیجیں، جس کے بعد پی ٹی اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اہم انفراسٹرکچر اور ویب سائٹس کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی ہدایت کر دی ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں کا مقصد سفارت خانوں کی جاسوسی اور فائلیں چوری کرنا ہے، ہیکرز کا گروپ مشکوک ای میلز بھیج کر وائرس پھیلاتا ہے، اور سرکاری ویب سائٹس کی طرز کی جعلی سائٹس کے لنک بھیجے جاتے ہیں۔پی ٹی اے نے سفارت خانوں کے ملازمین کو مشکوک ای میلز، سوشل انجینئرنگ پر تربیت حاصل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، اور ای میل میں پرکشش مواد اور نامعلوم لنکس سے بچنے کی بھی سفارش کی ہے۔پی ٹی اے نے کہا کہ ادارے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ای میل ایڈریس کو رپورٹ کریں، ادارے جعلی اور مشکوک ویب سائٹس لنکس کی نشاندہی میں بھی مدد کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...