امریکی ڈالرز کے عوض اسلامی اقدا ر مسخ کرنا کہا ں کا قرینِ انصاف ہے،عبد الرحمٰن سلفی

Oct 11, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان مولاناحافظ عبد الرحمٰن سلفی نے مرکزی دارالامارت محمدی مسجد برنس روڈ پر بلائے جانے والے خصوصی اجلاس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ ، ائمہ کرام، مشائخ اور تاجر برادری کی مذہبی شخصیات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے وقت کے بڑے اور مطلق العنان بادشاہ قارون، فرعون ودیگر جنہوں نے اپنی دولت و ثروت کو اپنا معبود بنا کر اور خود کو "انا رب کم الاعلیٰ" کا لقب دینے والے دنیا کے لئے عبرت کا نشان بن گئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں صرف آئینِ پاکستان 1973اور اسلامی قوانین ہی کو بالادستی قائم رہے گی ہم یہودی ایجنڈے کو اپنے پائوں تلے روندتے ہیں مولانا محمد سلفی نے کہا امریکا نے اپنی پالتو اور اسلام سے بے بہرہ (NGO'S) کو ایک ارب گیارہ کروڑ کی خطیر رقم دیکر شیطانی ایجنڈے کی تکمیل کروائی گئی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام دینی جماعتیں ، تینوں سیاسی جما عتیں ، اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان اور پارلیمنٹ ہائوس کے چیئرمین صادق سنجرانی ایک صفہ پر متحد ہیں ہمارا ایک ہی نعرہ اور مطالبہ ہے کہ جب تک اس بل کو منسوخ نہیں کیا جاتا ہم احتجاجی تحریکوں کا پورے ملک میں جال بچھا دیں گے ۔ اجلاس سے مفتی محمد انس مدنی ، علامہ ڈاکٹر عامر عبد اللہ محمدی ، مفتی حافظ صہیب شاہد دہلوی ، مفتی عبد الغفار سامی ودیگر نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں