وزیراعظم ہاؤس‘ فون ہیکنگ میں ملوث 2 افراد گرفتار


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) وزیراعظم ہائوس کے فون ہیک کرنے سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فون ہیکنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ذرائع نے گرفتاریوں کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کو خفیہ ادارے نے گرفتار کیا ہے۔ ایک شخص کا تعلق راولپنڈی کے تعلیمی ادارے سے ہے جبکہ دوسرا شخص وسطی پنجاب کے شہر سے تعلق رکھتا ہے۔ گرفتار افراد کو قومی سلامتی ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے، جن سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کے ہینڈلرز کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں کیونکہ دونوں افراد وزیراعظم ہائوس کی سکیورٹی پر تعینات سٹاف سے رابطے میں تھے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گرفتار افراد کے بیانات کی روشنی میں وزیراعظم ہائوس کی سکیورٹی پر تعینات عملے کی بھی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...