شمالی وزیرستان: 2 دہشت گرد ہلاک: ڈیرہ بگٹی‘ فائرنگ‘ قبائلی رہنما زخمی‘ ساتھی قتل


اسلام آباد‘ ڈیرہ بگٹی (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا‘ جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ کے قریب قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ ڈی سی ڈیرہ بگٹی کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور قبائلی رہنما عطا بگٹی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور مشیر داخلہ نے دہشت گردی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...