ضمنی انتخابات شیڈول کے مطا بق ہوں گے  یا نہیں الیکشن کمشن فیصلہ آج کریگا 

Oct 11, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے وزارت داخلہ کی جانب سے 90 روز کے لیے ضمنی انتخابات مؤخر کرنے کی استدعا پر سکیورٹی صورتحال پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 12 حلقوں میں ضمنی انتخابات مؤخر کرنے کی درخواست کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت داخلہ کے ضمنی الیکشن ملتوی کیے جانے کے خط پر بریفنگ دی گئی۔ الیکشن کمشن نے  سکیورٹی صورتحال پر مزید مشاورت کیلئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز پولیس اور سیکرٹری داخلہ‘ سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو بلا لیا گیا۔ الیکشن کمشن آج 2 بجے اجلاس میں ضمنی انتخابات کرانے یا ملتوی کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ یاد رہے کہ حکومت نے قومی و پنجاب اسمبلی کی 12 سیٹوں اور کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزیدخبریں