صدر نے کامران ٹیسوری کی تعیناتی کی منظوری دے دی‘ گورنر سندھ کا حلف اٹھا لیا


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد کامران خان ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 101‘ ایک کے تحت دی ہے۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کا عہدہ عمران اسماعیل کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کامران ٹیسوری سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ‘ ایم کیو ایم کے رہنما موجود تھے۔ گورنر کامران ٹیسوری کا تعلق ایم کیو ایم سے  ہے۔

ای پیپر دی نیشن