اسلام آباد(خبرنگار)محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پہلی برسی خاموشی سے گزر گئی 10اکتوبر 2021ء کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ہوا شہر اقتدار میں موجود فیصل مسجد میںنماز جنازہ کی ادا ئیگی کے بعد انہیںایچ الیون قبرستان میں دفن کیا گیا تھاواضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کروطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردارادا کیا انکی پہلی برسی کے موقع پرسرکاری سطح پر کوئی تقریب منعقد ہوئی نہ ہی کسی اہم حکومتی شخصیت کیجانب سے کوئی تعزیتی پیغام جاری ہو ا ۔