تھر کال میں چا ہتے ہیں شہباز سپیڈ سے کام ہو ، بلاول 


تھرپارکر (نامہ نگار) تھرکول بلاک ٹو سندھ اینگرو کول مائن کمپنی کے توسیع منصوبے کا افتتاح کے موقع پر وزیرِ خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر پروجیکٹ میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے اپنی ذمے داریاں پوری کیں، تھر کے ماڈل کو استعمال کر کے پاکستان کو بدلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کا جو سفر ہے اس کو آگے لیکر جانا ہے۔ اس منصوبے سے ملک کی معیشت کو فائدہ ہوگا، پروجیکٹ کے یہاں تک پہنچنے پر وزیراعلی سندھ اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے اپنی ذمے داریوں کو پورا نہ کرتے تو شاید یہاں تک نہ پہنچ پاتے، دسمبر میں ایک اور پاور پلانٹ کا بھی افتتاح ہو گا۔ چاہتے ہیں شہباز سپیڈ کی طرح سے یہ کام ہو۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے یہ بڑا منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس اشتراک سے دیگر بڑے منصوبے بھی بنا سکتے ہیں، سولر انرجی، ونڈ انرجی کو پبلک پرائیویٹ سیکٹر سے چلا سکتے ہیں، مختلف اضلاع میں ایسے بہترین پراجیکٹس کو شروع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھرکول منصوبہ شروع ہونے کے بعد مائننگ کا منصوبہ شروع کیا، جب سے تھرکول کا منصوبہ شروع ہوا، یہاں کے عوام کو روزگار ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تھرپارکر کی خواتین ٹرک چلانے سے انجینئرنگ کے شعبے تک میں کام کر رہی ہیں۔ تھرپارکر کے ریگستان سے فیصل آباد کی انڈسٹری چلا رہے ہیں، ہمیں ترقی کا نیا منصوبہ شروع کرنا پڑے گا۔ وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ اقوام متحدہ میں41 ممالک کی پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرارداد منظور ہو چکی ہے۔ بلاول ہائوس میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...