کراچی (نیوز رپورٹر)لیٹن رحمت اللہ بینو ویلنٹٹرسٹ نے عالمی یوم بصارت کی اپنی مہم کےلئے کانٹنٹ کریٹرز اور سوشل میڈیا سے وابستہ شخصیات کےلئے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا۔ایونٹ کا مقصد عالم یوم بصارت کی مہم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانا اور 50 ملین مریضوں کو علاج فراہم کرنے کے سنگ میل عبور کرنے کا جشن منانا ہے۔ کانٹنٹ کریٹرز کا ایک بڑا گروپ ایل آر بی ٹی کے ہیڈ آف میں اکٹھا ہوا جس کے بعد وہ ایل آر بی ٹی کے کورنگی فیسیلیٹی بھی گئے۔ایل آر بی ٹی میں فند ریزنگ کی سربراہ شبانہ شہزاد نے کہا کہ ایل آر بی ٹی پاکستان کا سب سے بڑا غیر منافع بخش ادارہ ہے جو معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کےلئے کام کررہا ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے ہم اپنے ادارے کے کام کرنے کے طریقے اور دائرہ کار کے بارے میں معلومات بہم پہنچانا چاہتے ہیں۔ایونٹ میں ایل آر بی ٹی کی سیلاب متاثرین کےلئے سرگرمیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ کانٹنٹ کریٹرز کوایل آر بی ٹی کے مختلف شعبوں کو دورہ کرایا گیا اور آنکھوں کے علاج کےلئے دی جانے والی مختلف سہولیات دکھائی گئیں۔انہوں نے ڈاکٹروں اور مریضوں سے بات چیت بھی کی۔ ایک کانٹنٹ کریٹر حمزہ رضوی نے اس موقع پر بتایا کہ وہ خود گلوکوما کا شکار رہا ہے اور بچپن سے اب تک اس کے ساتھ آپریشن ہوچکے ہیں۔مجھے پتہ ہے کہ آنکھوں کے علاج پر کتنا خرچ آتا ہے اور حقیقت تو یہ ہے کہ ایل آر بی ٹی کی طرف سے آنکھوں کے علاج کی مفت فراہمی قابل ستائش ہے۔ہمیں آج ایل آر بی ٹی کا دورہ کرنے کے موقع دینے پر شکر گزار ہیں۔
ایل آر بی ٹی
ایل آر بی ٹی کے زیر اہتمام عالم یوم بصارت کے موقع پر ایونٹ کا انعقاد
Oct 11, 2022