دارالحکومت، زاپریژیا شہر نشانہ، ہر طرف شعلے، لوگ جان بچانے کیلئے بھاگتے رہے، کریمیا میں برج تباہ کرنے کا ردعمل، یوکرائن کے حملوں کا بدلہ لے لیا: پیوٹن 

کیف ماسکو (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) یوکرائن کے دارالحکومت کیف اور شہر زاپوریژیا سمیت 7 شہروں میں روس نے فضائی حملے کئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق زاپروریژیا شہر پر روسی حملے میں 10 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ 87 زخمی ہوئے۔ کیف سے یوکرینی حکام کے مطابق روس کے حملے میں متعدد رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے رہائشی علاقے میں 3 روز کے دوران روس کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ بظاہر ماسکو کے زیر قبضہ کریمیا میں اہم برج کو تباہ کرنے کے ردعمل میں روسی افواج نے یوکرائن پر مہلک بموں اور میزائلوں کی برسات کر دی۔ یوکرائن بھر میں حملوں کی بڑی لہر کے نتیجے میں کیف میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ بمباری اور میزائل برسائے گئے۔ ہر طرف شعلے تھے، لوگ جانیں بچا کر محفوظ مقامات کی تلاش میں بھاگتے نظر آئے۔ ادھر یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس ہماری امن کی کوششوں اور مذاکرات کی پیشکش کا جواب جارحیت سے دے رہا ہے۔ تازہ میزائل حملے یوکرائن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے ہیں۔ اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ عالمی برادری اس جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے یوکرائن کو اسلحہ فراہم کرے۔ روسی صدر پیوٹن نے سکیورٹی کونسل میٹنگ سے خطاب میں کہا ہے کہ روس کے میزائل حملے یوکرینی حملوں کا بدلہ ہیں۔ یوکرائن نے مزید حملے کئے تو سخت جواب دیا جائے گا۔ ایسا ممکن نہیں کہ یوکرائنی حملوں کا جواب نہ دیا جائے۔ دہشتگرد حملوں کی کوششیں جاری رہیں تو روس کا ردعمل شدید رہے گا۔ کریمیا میں پل پر ایک روز پہلے دھماکہ ہوا تھا جسے روسی صدر نے دہشتگردی قرار دیا تھا۔ ماسکو کی جانب سے یوکرائن کے چار علاقوں کے روس میں الحاق کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے اتوار کے روز امریکی صدر جوبائیڈن اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ یوکرائنی علاقے کے الحاق کے بعد روس کا مواخذہ ضروری ہے۔ دونوں رہنما¶ں نے یوکرائن کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھنے اور عالمی بحران کے حل کیلئے پائیدار توانائی کے حصول پر زور دینے پر بھی اتفاق کیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ روس کا یوکرائن کے چار علاقوں کو ضم کرنے کا اعلان دھوکہ دہی ہے۔ بھارت نے یوکرائن میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرائن‘ روس کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔ سفارتکاری کا راستہ اپنایا جائے۔ نیٹو نے یوکرائن میں روسی میزائل حملوں کی مذمت کی ہے۔ سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے کہا کہ شہری تنصیبات پر روسی حملے خوفناک اقدام ہے۔ روسی جارحیت کے مقابلے میں یوکرائن کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یوکرائن 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...