بارشوں اورسیلاب سے 32بلوچستان کے اضلاع متاثر ہوئے :قائم مقام گورنر

Oct 11, 2022


اوستہ محمد(این این آئی)قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے بنیادی مرکز صحت ہسپتال(بی ایچ یو) کوٹ میرنور محمد خان جمالی میں پاک فوج کے  فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ بلوچستان میں 12 کور کی جانب سے مسلسل دو ماہ سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دن رات کام کر رہی ہے،ہم پاک فوج کی ان خدمات کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 32 اضلاع سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہوئے ،بلوچستان عوام کی نظریں وفاقی حکومت اور عالمی اداروں پر ہے،بلوچستان کے پاس وسائل محدود ہیںجو کہ اتنی تباہی کی بحالی نا ممکن ہے،میرا اپنا حلقہ انتخاب ضلع اوستہ محمد مکمل طور پر سیلاب کی نذر ہو گیا ہے،جن کی بحالی کیلئے پاک فوج سے ملکر ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں،آر بی ڈی او اور حیر دین ڈرینیج کی توسیع کیلئے کوشاں ہیں،سیلاب سے بچنے کا واحد حل ڈرینیج نظام کو بہتر کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی برسی کے موقع پر ہم ان کی جانب سے پاکستان کی عوام کیلئے جو خدمات دی ہیں ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔

مزیدخبریں