حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پنہوں بھیل، محمود خان کیریو، مختیار بھیو، اسلم جھیجو، عمران ، آفتاب کھوسو اور دیگر نے گزشتہ 9 سال سے این ٹی ایس پاس امیدواروں کو نوکریاں نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ 2013میں ٹیسٹ پاس کئے تھے نو سال سے ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود ملازمتوں کے لئے دھکے کھارہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی حکومت کا منشور عوام کو روٹی کپڑا اور مکان تھا لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت نے انہیں بھوکا چھوڑ دیا ہے، یہ ان کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد ملازمت کے احکامات دیے جائیں اور انصاف کیا جائے۔