کشمور (نامہ نگار ) کشمور قریب کچے کے علاقے میں چاچڑ اور جاگیرانی قبائل کا ایک دوسرے پر جدید اسلحہ سے فائرنگ اور راکٹوں کے حملے کے نتیجے میںدو افراد جاں بحق اور دوشدید زخمی ہوگئے۔علاقے میں خوف و ہراس ہے تفصیلات کے مطابق دیرینہ تنازع پر جاگیرانی اور چاچڑ قبائل میں فائرنگ ایک دوسرے پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کے نتیجے میں غلام حیدر جاگیرانی اور توڈو جاگیرانی موقع پر قتل ہو گئے جبکہ چاچڑ قبائل کے بھی دو افراد شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں دوسری طرف ، پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پر روانہ دونوں گروپوں میں کشیدگی برقرار ہے زخمیوں اور فوت ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا،. چاچڑ قبیلے کے رہنما میر لال خان چاچڑ اور اقبال احمد چاچڑ نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
چاچڑ اورجاگیرانی کے ایک دوسرے پر حملے‘ 2 افراد قتل
Oct 11, 2022