پیکجنگ ، کاروگیٹڈ سیکٹر کو فوری طور پر صنعت کا درجہ دیا جائے :لاہور چیمبر

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پیکجنگ اور کاروگیٹڈ سیکٹر کو فوری طور پر صنعت کا درجہ دے اور تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے کیونکہ یہ شعبہ تمام صنعتوں کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان کاروگیٹڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، شاہ عالم مارکیٹ، انارکلی، کیمرہ مارکیٹ اور احساس فار لائف سمیت دیگر تاجر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر چودھری ظفر محمود اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے کہا کہ صنعت اور تجارت سے متعلق پالیسی سازی کے عمل میں تاجر برادری کو بھی شامل مشاورت کیا جائے اور متعلقہ محکموں میں نمائندگی دی جائے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ کاروگیٹڈ سیکٹر کی سرپرستی کرے اور اس شعبہ کو خام مال کی قلت، کاغذ اور یوٹیلٹی کی زیادہ قیمتوں سمیت درپیش دیگر مسائل فوری طور پر حل کرے کیونکہ یہ شعبہ نہ صرف پندرہ لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کررہا ہے بلکہ حکومت کے لیے محاصل کا بڑا ذریعہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس شعبہ کو صنعت کا درجہ دیکر مسائل حل نہ کیے گئے تو لاکھوں افراد کا روزگار دا? پر لگ سکتا ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ کاروگیٹڈ سیکٹر تمام صنعتوں کے لیے بہت اہم ہے، روز بروز بڑھتے آن لائن بزنس اور ای کامرس نے اس کی قدر اور طلب میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔پائیداری اور مضبوطی کی وجہ سے بہت سے پروڈکٹس کی پیکجنگ کے لئے کاروگیٹڈ کارٹنوں کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ لاہور چیمبر اس شعبے کو صنعت کا درجہ دلوانے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ حکومت تاجر برادری کو صنعت و تجارت سے متعلقہ پالیسی سازی میں شامل کرے جس سے کاروبار دوست پالیسیاں تشکیل دینا ممکن ہوسکے گا۔ 
آل پاکستان کاروگیٹڈ کارٹنز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی سربراہی خواجہ امتیاز ، شاہ عالم مارکیٹ کے وفد کی قیادت طلحہ طیب بٹ، انارکلی کے وفد کی قیادت محمد ارشد خان اور کیمرہ مارکیٹ کے وفد کی قیادت اورنگزیب اسلم کررہے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...