ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی درآمدات ،برآمدات کادائرہ وسیع کرنے میں ہے:اے پی ٹی پی اے

فیصل آباد(آئی این پی)آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن فیصل آباد ریجن کے سابق چیئرمین چوہدری حبیب احمدگجر نے اپنے بیان میں کہاہے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی درآمدات اوربرآمدات کادائرہ وسیع کرنے میں ہے اوراس کیلئے بلاتعطل وافرانرجی کی ضرورت ہے جس کامستقل حل آبی ڈیمز کی تعمیر سرعت سے کی جائے اوربجلی کے متبادل ذرائع پن بجلی وغیرہ پرکام کیاجائے ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ سے ملک میں قیمتی زرمبادلہ آئے گا ۔ تاجروں ، صنعتکاروں کی نہ صرف مشکلات کم ہونگی بلکہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا اورملک میں بے روزگاری کادائرہ کم ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن