تعلیمات نبویؐ  پر عمل پیرا ہو کردنیا و آخرت سنوارنامحبت رسولؐ کا تقا ضا ہے  

Oct 11, 2022


راولپنڈی( جنرل رپورٹر) حضور ؐ تمام عالمین کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے،آپؐ سے محبت ہمارے ایمان کی اساس ہے ،نبی کریم ؐ سے عشق و محبت کا تقاضہ ہے کہ ہم آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اپنی دنیا و آخرت سنواریں ان خیالات کا اظہار محمد بشارت راجہ صوبائی وزیر قانون نے مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے سالانہ جلوس عید میلاد النبی ؐ چونگی نمبر 22کی زیر صدارت دیوان پیر سید آل حبیب علی خان سجا دہ نشین آستانہ عالیہ اجمیر شریف کے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران مجید سے ہوا مرکز کے ثنا خوان حضرات نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔
 سرپرست اعلی راجہ آصف علی خان نے کہا کہ حضور ؐکی محبت ہی کامل ایمان ہے ہم امت کے اندر عشق مصطفی ؐاجاگر کرنا چاہتے ہیں کہ دنیا کی ہر محبت اس میں فنا ہو جائے علامہ رضاالمصطفی نورانی ،سید قاسم حسنین شاہ ،پیر مجیب الرحمان قادری، پیر احتشام قادری ودیگر نے بھی خطاب کیا ،پیر دیوان سید آل حبیب علی خان نے ملک میں امن و خوشحالی کیلئے خصوصی دعاکی اس کے بعد میلاد چوک سے جلوس کاافتتاح کیا گیا ۔

مزیدخبریں