رشتہ سے انکار پر لڑکا ساتھیوں سمیت  لڑکی  کے گھر گھس گیا ،دھمکیاں، فائرنگ


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)رشتہ سے انکار پر لڑکا ساتھیوں سمیت لڑکی  کے گھر گھس گیا دھمکیاں اور فائرنگ کرکے فرار ہو گیا،تھانہ ترنول کو نیئر بی بی نے بتایا کہ بھڈانہ کلاں میں اہلخانہ کے ساتھ گھر میں موجود تھی کہ زوہیب وغیرہ گھر میں گھس آئے اور دھمکیاں دینا شروع کر دی،شور سن کر والدہ اور بہنیں باہر آ گئیں جن پر انہوں نے ہاتھ اٹھایا زویب کہتارہا کہ تم نے رشتہ سے انکار کرکے اچھا نہیں کیا اسلحہ دیکھا کر دھمکاتا رہا۔

ای پیپر دی نیشن