کرایشیا کپ ، پاکستان ویمنز ٹیم نے یو اے ای کو ہرا دیا

Oct 11, 2022

اچی ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی ٹیم کو 71 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر صرف 74 رنز ہی بناسکی اور یوں پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالیہ ریاض نے 36 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ منیبہ علی نے 43 رنز بنائے، ندار ڈار نے 25 رنز اسکور کیے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایشا اوزا نے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 پاکستانی کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی، ایشا اوزا 3، تیراتھ ستیش 14، کاوشا 18، نتاشا چیریتھ 5، خوشی شرما 20، چاہا مغل 2اور سمیرا نے 2 رنز بنائے اور یوں مقررہ 20 اوورز میں صرف 74 بنا سکی اور پاکستان نے یہ میچ 71 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، ایمن انور، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آٹ کیا جب کہ 36 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر عالیہ ریاض کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ایشیا کپ 

مزیدخبریں