کراچی (اسپورٹس رپورٹر )قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ناردرن نے 78.2 اوورز میں تین وکٹوں پر 347 رنز بنا لیے ہیں۔ ناردرن کی جانب سے محمد ہریرہ اور فیضان ریاض نے سنچریاں اسکور کیں۔ بلوچستان کی جانب سے تاج ولی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں، سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سندھ کے خلاف سات وکٹوں پر 259 رنز بنا لیے ہیں۔ عثمان صلاح الدین نے 214 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔ سندھ کی جانب سے ابرار احمد نے تین اور محمد عمر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کی ٹیم 78ویں اوور میں 220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوپننگ بلے باز وقار احمد نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کے لیگ اسپنر اسامہ میر نے 91 کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔ احمد دانیال نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے اختتام پر سنٹرل پنجاب نے چھ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنا لیے ہیں۔
قائد اعظم ٹرافی