اسلام آباد(وقائع نگار) ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، پانچ سو سے زائد میلاد کمیٹیوں، تین سو سے زائد مساجد کی انتظامیہ کمیٹیوں اور ڈھائی سو سیرت کمیٹیوں کے سینکڑوں جلوس مرکزی اجتماع پولیس گراﺅنڈ مرکز جی سیون میں جمع ہوئے، جلوس کے افتتاح سے قبل میلاد کانفرنس پیر سید محمد علی واسطی چیئرمین آٹھ رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی،مہمانِ خصوصی ملک امجد حسین علوی تھے،کانفرنس کا آغاز صبح نو بجے ممتاز مذہبی سکالر علامہ خواجہ پیر عبید احمد عبید نقشبندی مجددی، سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ عبیدیہ اسلام آباد نے صاحبزادہ قاری زاہد بن جیلانی کی تلاوت سے کروایا، صدارت خواجہ ابو جمال پیر محمد بدر عالم جان مرشد آباد شریف پشاور نے کی۔ کانفرنس سے مفتی گلزار احمد نعیمی، چوہدری محمد یاسین، مولانا ابوالفضل الحاج عبدالغنی نقشبندی ،پروفیسر عبدالغفور نجم، ڈاکٹر علامہ میاں عبدالقادر سکندری، مولانا پیر سید امتیاز حسین شاہ کاظمی، صاحبزادہ حسیب احمد نظیری، مولانا سید محمد جہانگیر شاہ سعیدی، مولانا مفتی رفاقت حسین رضوی، پروفیسر محمود احمد تبسم، مولانا مفتی احسان قادر نعیمی،حافظ اسامہ نذیر کھوکھر، مولانا قاری املاک حسین چشتی، صاحبزادہ حسیب احمد نظیری، صاحبزادہ محمد یاسر جیلانی، صاحبزادہ شہباز احمد عباسی، علامہ پیر سید وحید احمد شاہ، علامہ قاری غلام شبیر سروری، حافظ محمد اکرم چشتی، ابرار رضا ایڈووکیٹ، پیر سید عبدالقادر شاہ گیلانی، سابق میئر اسلام آباد پیر عادل گیلانی، علامہ سید اویس شاہ ضیائی، مولانا عبدالرحمن رشدی، مولانا لیاقت علی چشتی، حافظ خان محمد قادری، حافظ محمد اکرم چشتی، حافظ محمد فاضل نقشبندی نے خطاب کیا۔پیر سید محمد علی واسطی نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اتحاد
و اتفاق ، مساوات،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ بارہ ربیع الاول اتحاد بین المسلمین کا دن ہے اس دن حضور کی پاکیزہ سیرت پر عمل کر کے ملک سے ہر قسم کی فرقہ واریت، دہشت گردی اور بدامنی کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہئیے ، اختتام پر جلوس کی قیادت خواجہ پیر محمد بد عالم جان، پیر عبید احمد عبید نقشبندی، پیر سید محمد علی واسطی، پیر سید محمد جہانگیر شاہ سعیدی، علامہ مفتی احسان قادر نعیمی، چوہدری محمد یاسین، ڈاکٹر مفتی میاں عبدالقادر سکندری، چوہدری طارق گجر، پیر میجر سہیل عالمی صابری، صاحبزادہ حافظ محمد نعمان ستی، ملک محمد قیصر، پیر سید وحید احمد شاہ، صاحبزادہ مفتی غلام مرتضی، ساجد مکی نے کی، جلوس پولیس گراﺅنڈ جی سیون مرکز سے ہوتاہوا ستارہ مارکیٹ گول مارکیٹ، مرکزی جامع مسجد الحبیب، لال کوارٹر امام بارگاہ جی سکس ٹو، میلوڈی، لال مسجد، آبپارہ سے ہوتا ہوا دربار حضرت سید سخی محمود بادشاہ پر پہنچا ۔یہاں پر نماز عصر ادا کی گئی،جلوس کے اختتامی میلادِ مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی ۔ جس میں آئی ایٹ ، آئی نائن، آئی ٹن کا بہت بڑا جلوس شامل ہوا۔ اور آخر میں علامہ پروفیسر مفتی رفاقت علی جلالی نے خطاب کیا۔ جلوس کے اختتام پر علامہ پیر عبید احمد عبید نقشبندی ، پیر سید محمد علی واسطی کی تاج پوشی کی گئی ۔ شرکا جلوس کو محکمہ اوقاف اسلام آباد نے کھانا پیش کیا اور میلاد پارٹیوں اور سیرت پارٹیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
آٹھ رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے ممبران کی ہار پوشی کی گئی، علی نواز اعوان ، سید نئیر حسین بخاری ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل خان،پیپلز پارٹی کے رہنما بابر منہاس نے جلوس کا استقبال کیا، اسلام آباد پولیس ، رینجر، کمانڈوز، سی ڈی اے کے واٹر ٹینکر، فائر بریگیڈئر کی گاڑیاں ساتھ چلتی رہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہریار ، اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کے اعلیٰ افسران جلوس کے ہمراہ رہے، شرکاءنے نمازِ عصر آبپارہ میں پیر عبید احمد عبید نقشبندی کی امامت میں ادا کی۔