کرم پور ( نامہ نگار ) ماجدہ پروین نے اپنے بھائی صدام اور والدہ شرف الہی ٰکے ساتھ پریس کلب کرم پور میں صحافیوں کو بتا یا کہ سعودی پولیس نے میرے خاوند کو پکڑ لیا ور پھر رہا کر دیا گیا میرا خالہ زاد بھائی محمد طارق میرے پاس آیا اور کہا کہ ساڑھے چار لاکھ روپے دیں میں آپ کو آپ کا خاوند رہا کروادیتا ہوں ۔ میرا خرچہ ہونا ہو تا ہے ، میں نے چار لاکھ چالیس ہزار روپیہ دے دئے اور پیسوں کے ساتھ مجھ سے چند سفید کاغذوں پر انگوٹھے لگوالئے اب رقم واپس کرنے سے انکاری ہے۔ میری رقم مجھے واپس دلائی جائے۔