ویمن یونیورسٹی میں قرات و نعت و مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد


ملتان(خصوصی رپورٹر) دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز اور شعبہ اسلامیات و عربی کے زیر اہتمام ہفتے شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے قرآت و نعت، مضمون نویسی اور تقریری مقابلوں کا منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کلثوم پرچہ نے کہا کہ 
مقابلہ نعت و قرات کے انعقاد کا مقصد طالبات اور نوجوانوں کو اس مہینے کی اہمیت کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ طالبات نے اپنے قرات و نعت اور تقاریر کے ذریعے حضور نبی اکرمکی تعلیمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کی زندگی کے واقعات اور شخصیت کے اوصاف پر روشنی ڈالی۔ ان مقابلوں کے ججز میں ڈاکٹر کلثوم پرچہ ، ڈاکٹر رائمہ نذر، رقیہ بانو، آمنہ شاد، صبیہ عبدالقدوس ،سارہ مجید اور سمیرا صفدر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن