سائنس وٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیا ،سینیٹر کامران مرتضیٰ

Oct 11, 2022

اسلام آباد (نا مہ نگار)جے یوآئی (ف)کے رہنما و سنیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ سائنس وٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے ۔ طلبا و طالبات کو سکول کی سطح پر ہی سائنس و ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہیے۔ دنیا کا سب سے بڑا سالانہ خلائی ایونٹ ورلڈ اسپس ویک ہے اس طرح کی سرگرمیاں طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار سینیٹر کامران مرتضی نے اسلام آباد کے نجی سکول میں ورلڈ اسپیس ویک کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ طلبا کے بہتر مستقبل اور حوصلہ افزائی کے لیے یہ اسپس ویک انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جب بچوں کی ڈائریکشن دین و دینا دونوں طرف ہوں تو اس سے بڑھ کر بہتری کی کوئی بات نہیں، ایمز ایجوکیشن سسٹم دین اور دنیا دونوں کے لیے بچوں کی تربیت میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں،زندگی کا مقصد پیسے کمانا نہیں بلکہ اچھے انسان بنانا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دنیا بہت آگے نکل چکی، بچوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کا ماہر بنانا قابل ستائش اقدام ہے۔ سینیٹر کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ سکولوںکی سطح پر اس قسم کے پروگرامات کا انعقاد طلبا میں سائنس و ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کے لیے مفید ہیں ۔ ایمز ایجوکیشن سسٹم کی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوںنے اس ویک کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا و طالبات کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا اور طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔عالمی یوم خلا کے موقع پر ایمز سکول سسٹم میں سماجی علوم، سائنس، آرٹ اینڈ کرافٹ اور ہوم اکنامکس کے شعبوں کے تحت سپیس ویک منایا گیا، سپیس ویک میں ری سائیکلنگ، بیکنگ، مضمون نویسی، قرات کے مقابلے، دستاویزی فلموں کی اسکریننگ، ماڈل سازی اور آرٹس کے مقابلے منعقد کیئے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق اس طرح کی سرگرمیاں مستقبل کی بہترین افرادی قوت بنانے میں معاون ثابت ہونگی۔
 کامران مرتضی

مزیدخبریں