سیلاب کے بعد بڑا چیلنج متاثرین کو موذی امراض سے بچانا ہے ،شاہ زین بگٹی


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ سیلاب کے بعد سب سے بڑا چیلنج متاثرین کو موذی امراض سے بچانا ہے ، حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے ،عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے ادویات کی فراہمی قابل ستائش ہے ، تعاون پر عالمی برادری اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے پیر کو عالمی ادارہ صحت کے اسلام آباد میں واقع کنٹری دفتر میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان کی پاکستانی حکام کو حوالگی کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر تقریب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ضروری ادویات پاکستان کے حوالے کی گئیں

ای پیپر دی نیشن