این سی ایس ڈبلیوکی چیئرپرسن نیلوفر بختیار کاسیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ 

Oct 11, 2022

اسلام آباد(نمائنہ نوائے وقت)قومی کمیشن برائے وقار نسواں(این سی ایس ڈبلیو)کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے حالیہ سیلاب سے شدید متاثر علاقوں میں خواتین کی ضروریات کا جائزہ لینے اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئیڈیرہ غازی خان اور تونسہ کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس موقع پر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی سیکریٹری اور یو این ایف پی اے کی مشن ٹیم بھی ہمراہ تھی۔ پریس ریلیز کے مطابق چیئرپرسن اپنی ٹیم اور مقامی شراکت داروں کے ہمراہ تونسہ اور ڈیرہ غازی خان کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک منگروٹہ میں سیلاب سے متاثر 150 سے زائد خواتین اور بچوں پر مشتمل بستی گئیں جہاں حاملہ، معذور اور بیمار خواتین بھی موجود تھیں۔ متاثرہ خواتین نے چیئرپرسن کو سیلاب سے ہونے والی تباہی اور اپنی مشکلات بارے آگاہ کیا۔بعدازاں انھوں نے راجن پور کے علاقے فاضل پور کا دورہ کیا جہاں حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کے علاوہ معذور افراد کے ساتھ ملاقات کی اور انھیں درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ چیئرپرسن نے ان کمزور طبقے کے مسائل اور ضروریات کے لیے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سمیت محکمہ صحت کو بنیادی ترجیحات میں شامل کرنے پر زور دیا ۔
دورہ 

مزیدخبریں