نجی فیکٹریوں کے غریب مزدوروں کو فلیٹس دیئے جائیں گے‘ ساجد طوری

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے چاروں صوبوں کے ورکرز ویلفیئر بورڈز کو فلیٹس و لیبرز کالونیوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی ہے، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے ناوا کلی کوئٹہ میں408 ورکرز فلیٹس کے  افتتاح کے موقع پر کیا۔، وفاقی وزیر ساجد طوری  نے کہا کہ نجی فیکٹریوں میں کام کرنے والے غریب مزدوروں کو فلیٹس دیے جائیں گے، لیبر کالونی میں بچوں کے لیے اسکول اور کھیل کے میدان تیار کیے جائیں گے لیبر کالونیوں میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،مزدوروں کے ہر قسم کے حقوق اور ان کے بچوں کی تعلیم کا پورا خیال رکھیں گے، مزدوروں کے تمام حقوق کی ضمانت دیتے ہیں اور کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،بلوچستان کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ بیرون ممالک سکلڈ ورکرز بھیجے بلوچستان کے مختلف شہروں میں نوجوانوں کو باہر بھیجنے کے لئے فنی تربیت کے مراکز کھلے گے ساجد حسین طوری نے ورکرز ویلفئیر بورڈ گرلز ہائی سکول کوئٹہ کا بھی دورہ کیا،وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری کیساتھ صوبائی وزیر محنت نوابزادہ بہرام خان بگٹی بھی ہمراہ تھے۔صوبائی سیکرٹری لیبرز، سیکرٹری ورکرز ویلفئیر بورڈ و دیگر وفاقی و صوبائی افسران و لیبرز تنظیمیوں کے افراد  بھی موجود تھے،  انہوں نے کہا کہ چار سو آٹھ فلیٹس آئندہ دو ماہ میں مزدوروں کے حوالے کر دیے جائیں گے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات ہیں،آج مجھے بلوچستان کے مزدوروں کے لیے چار سو آٹھ گھروں کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے آج بلوچستان کے محنت کشوں اور مزدوروں کے لیے بہت خوشی کا لمحہ ہے اگر کسی ملک کے مزدور خوشحال ہوں تو اس کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا،ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں اور ہر ممکن کوشش کریں گے
ساجد طوری

ای پیپر دی نیشن