چینی انٹرپرائز کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین روپے کے امدادی سامان کا عطیہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) چینی انٹرپرائز کا سیلاب متاثرین کیلئے  10 ملین روپے کے  امدادی سامان کا  عطیہ ،خیمے، چاول اور کوکنگ آئل سمیت امدادی سامان شامل۔ گوادر پرو کے مطابق   چائنہ اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی ای سی) کی طرف سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے   عطیہ کیے گئے   امدادی سامان  کی حوالگی   کی تقریب میں  پاکستان کی وزارت مواصلات کے وفاقی سیکرٹری اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین محمد خرم آغا نے چین کی حکومت اور چینی کاروباری اداروں کی  جانب سے فراخدلانہ مدد کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ گوادر پرو کے مطابق سی ایس سی ای سی کی طرف سے عطیہ کردہ  سامان  آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ قبل ازیں سی ایس سی ای سی  نے آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کے ذریعے مقامی آفات سے متعلق ریلیف کے لیے 600,000 روپے کا عطیہ دیا، اور ریسکیو اور ریلیف آپریشنز، دیہاتوں میں مفت کلینک اور سکھر جیسے آفت زدہ علاقوں میں سڑکوں کی مرمت کو فعال طور پر انجام دیا۔
سیلاب متاثرین

ای پیپر دی نیشن