اسلام آباد ( صلاح الدین خان ) ِیونیورسل سروسز فنڈ گورنمنٹ کا ادارہ ہے جس کے پاس اربوں روپے کے فنڈز موجود ہیں، اس کے سی ای او حارث محمود چوہدری ہیں،یہ بورڈ آف گورنرکے تحت کام کرتا ہے،اس کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز میںچیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل (ر)عامر عظیم باجوہ، ایڈیشنل سیکرٹری محسن مشتاق چانڈا انچارج منسٹری آف ٹیلی کام ، چیئرمین کننریومر ایسوسی ایشن پاکستان کوکب اقبال ، وائس پریذنٹ گورنمنٹ سیل سپر نیٹ لمٹیڈعمران اخترشاہ ،سی ای او ٹیلی نار عرفان وہاب شامل ہیں ،یونیورسل سروسز فنڈوزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت کام کرتا ہے ،اس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے انقلاب کو ملک بھر میں پہچانا ہے ، این جی نیکسٹ جنریشن براڈ بینک پروگرام کے تحت ہائی ویزموٹروز ویز او رسیاحت کے فروغ کے لیے شمالی علاقہ جات اور کے ٹو تک ہائی سپیڈ براڈ بینڈاور معیاری وائس سروس فراہم کرنا ہے ، جبکہ طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو جدید ایجادات کیلئے معاونت فراہم کرنا ہے ، تاکہ وہ عالمی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کی ڈور میں شامل ہو سکیں، یو ایس ایف کے منصوبوں کے لیئے 15 فیصد سرمایہ بورڈ آف گورنر جبکہ باقی سرمایہ حکومت پاکستان فراہم کرتی ہے وزارت آئی ٹی کے ذیلی ادارہ یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے ملک میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر و سروسز کے مختلف پروگرامز پر کام کررہی ہے، یونیورسل سروس فنڈ ملک کے دور دراز علاقوں میں تیز ترین براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے لیئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، یہ پروگرامز نہ صرف ڈیجیٹل منتقلی میں تیزی لا رہے ہیں بلکہ دوردراز علاقوں رہنے والوں لوگوں خصوصا خواتین کو ای سروسز کی فراہمی میں مددگار ثابت ہورہے ہیں، گذشتہ چار سالوں میں 28 ملین لوگوں کو ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کیلئے 226 ملین ڈالرز کے 79 نئے منصوبوںکا آغاز کر دیاگیا ہے ،ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لیئے "سمارٹ فون فار آل" پالیسی کے لیئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ شفاف اور تیز ترین پبلک سروسز کی فراہمی کے لیئے حکومت نوجوانوں خصوصا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیئے ملک کے مختلف شہروں میں نیشنل انکوبیشن سینٹرز کے قیام کے ذریعے نوجوانوں کوہنر مند بنانے کا عمل جاری ہے ۔
یونیورسل سروس فنڈ
یونیورسل سروس فنڈ کاملک میں تیز ترین براڈ بینڈ سروسز فراہمی میں اہم کردار
Oct 11, 2022