وہاڑی (کرائم رپورٹر،نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ لاروے کی افزائش کو روک کر ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے جس کیلئے انسدا دڈینگی ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ سرولنس پر فوکس رکھیں عوام کو انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی جائے لوگوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ جو بھی انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتا اسے لیگل نوٹسز دیئے جائیں آؤٹ ڈور لاروا ملنے پر اس جگہ کے مالک کے خلاف مقدمہ کا اندراج کروایا جائے ۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ سموگ سانس، گلے اور پھیپھڑں کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے شہری انسداد سموگ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدآمد کو یقینی بنائیں کاشتکار فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ اور سالڈ ویسٹ کو کسی بھی صور ت آگ نہ لگائیں ٹائر شاپ مالکان پرانے ٹائرؤں کو آگ نہ لگائیں ۔
بھٹہ مالکان بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کریں دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو فوری ٹھیک کروائیں۔