ملتان( نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کا نادرن بائی پاس پر ننگانہ چوک کی توسیع کے سلسلے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو چیک کرنے کے لئے دورہ۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چوک کشادگی اور ڈیزائننگ آئندہ 20 سال ہونے والے ٹریفک دباؤ کو مدنظر رکھ کر کی جائے۔ چوک سے 200 سے 150 میٹر پہلے دونوں اطراف میں یو ٹرن دئیے جائیں۔ چوک کی تعمیر میں زیر زمین پلاسٹک کے پائپ رکھے جائیں تاکہ مستقبل میں کسی مقصد کے لیے تاریں گزارنے کے لیے سڑک کی کھدائی نہ کی جائے۔