ملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق بیٹسمین یونس احمد نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا۔ انٹرویو میں یونس احمد نے انگلینڈ کی پاکستان کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا اور ورلڈکپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی وکٹس ہارڈ ہیں اور وہاں کے اسٹیڈیم بڑے ہیں جب کہ ہمارے پاس موجودہ بیٹر کی پریکٹس سلو وکٹس پر ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور پاکستان کے ٹاکرے پر بات کرتے ہوئے یونس احمد کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوگا۔