ملائیشیا کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، قبل ازوقت انتخابات کا اعلان

کوالالمپور (شِنہوا)ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے ملک کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ، جس سے عام انتخابات آئندہ 60 روز میں ہو نے کی را ہ ہموار ہو گئی ہے۔اسماعیل صابری نے ٹیلی ویڑن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ انہیں ملک کے آئین کے تحت شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کی رضامندی حاصل ہے۔اسماعیل صابری نے کہا کہ 2018 میں عام انتخابات کے بعد کئی غیرمعمولی واقعات ہوئے ،متعدد وزرائے اعظم تبدیل ہوئے، غیریقینی صورتحال رہی اور نوول کرونا وائرس وبا آئی۔ ان سب نے ملکر ملک کی سماجی ، معاشی اور سیاسی صورتحال کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ اس اعلان کے ساتھ ہی عوام کو دوبارہ مینڈیٹ مل جائے گا۔ عوامی مینڈیٹ ملک میں سیاسی استحکام لانے حکومت کی تشکیل اور استحکام میں اہم کام کریگا۔ملائیشیا کے الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کی تاریخ کا اعلان باقی ہے۔ عام انتخابات پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 2 ماہ کے اندر ہو جا نے چا ہئیں۔ رائے دہندگان 222 رکنی دیوان رکیات یا ایوان نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔
پارلیمنٹ تحلیل

ای پیپر دی نیشن