موجودہ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنی کی اہل ہے :چئیرمین پی سی بی

Oct 11, 2022 | 18:36

لاہور: پی سی بی کے چئیرمین رمیض راجہ نے موجودہ قومی ٹی20 ٹیم کو ورلڈکپ جیتنے کا اہل قرار دے دیا۔ چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ کا کہنا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ایشیائی ٹیموں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ہماری قوت اسپنرز ہیں، ٹیم کا کمبی نیشن بہت زبردست ہے۔ ہماری ٹیم جیت رہی ہے، البتہ جب یہ دو میچ اکٹھے ہارتےہیں تو اس پر کنٹرول کرنا چاہیے۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے سوال پر پی سی بی چئیرمین کا جواب تھا کہ ان پچز پرویسٹرن بلاک کی ٹیمیں زیادہ کامیاب ہوئی ہیں، تقریباً ساری بڑی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، بھارت کو بھی یہاں آکر ایشیا کپ میں کھیلنا چاہیے، ایشین کرکٹ کونسل کا مقصد بھی یہ تھا کہ ایشین بلاک آپس میں کھیلے، تو میرے خیال میں سب کو یہاں اکر کھیلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیریز کی نسبت ورلڈکپ میں تھوڑا ریلیف مل جاتا ہے، ایک سخت میچ کے بعد تھوڑی آسان ٹیم مل جاتی ہے، میرے خیال میں پاکستان ورلڈکپ جیتنےکا اہل ہے۔ورلڈکپ میں ابتدائی میچ بھارت کے ساتھ ہونے پر اضافی پریشر محسوس کرنے کے سوال پر بورڈ سربراہ نے واضح کیا کہ پریشر تو ہر میچ کو ہوتا ہے۔گزشتہ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو زیادہ اہمیت نہیں دی جارہی تھی لیکن ہم نے پانچ میچز جیت لیے تھے، ہمیں اس ٹیم کو کریڈٹ دینا ہے، یہ ٹیم مایوس کم کرتی ہے۔انکی کامیابیاں بہت زیادہ ہیں۔جب وننگ گراف پچھہتر فی صد ہےتو اس کا مطلب ہے کہ آپ کم غلطیاں کررہےہیں۔ہر دن پرفارمنس میں تسلسل آسان نہیں ہوتا، یہ ایک مشکل گیم ہے۔

مزیدخبریں