مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسٰی نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں اہم مقام ہے اور وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں اقوام امن و استحکام اور امت کی بہتری کے لیے کردار ادا کرتی رہیں گی۔ پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے کردار ادا کرنے کا عہد کیا گیا۔